
سوئی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر اسکول جانے والے چھ بچے بدقسمتی سے بارودی سرنگ کی زد میں آ گئے جس کے سبب تین بچے جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی بچوں کو سوئی اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز کی نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
