
عالمی مارکیٹ(جیوڈیسک)عالمی اقتصادی صورتحال کے بارے میں بے یقینی نے مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھا دیں۔
سرمایہ کاری کے لیے دھاتوں کی خریداری میں اضافے کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ماہ میں فی اونس قیمت ایک سو ایک ڈالر اضافے سے سولہ سو اکانوے ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ امریکا میں اگست کے دوران سونے کے سکوں کی خریداری اٹھائیس فیصد کا اضافہ دیکھا گیا،، چاندی کی قیمت چار ہفتے کے دوران تیرہ فیصد اضافہ سے بتیس ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
