
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت بارہ سو روپے کم ہو گئی ہے۔ ٹریڈرز کے مطابق اس کمی کے بعد سونے کی قیمت باسٹھ ہزار روپے سے کم ہو کر ساٹھ ہزار آٹھ سو روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار اٹھائیس روپے کمی ہوئی اور یہ باون ہزار ایک سو چودہ روپے ہو گئی ہے۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں کمی آ ئی ہے۔
