
سندھ(جیوڈیسک)عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہو گئی۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک سو پچاس روپے کی کمی سے ساٹھ ہزار نو سو روپے اور دس گرام کی قیمت میں ایک سو اٹھائیس روپے کی کمی سے باون ہزار دو سو روپے ہو گئی۔ چاندی کی قیمت دس روپے کی کمی سے ایک ہزار ایک سو تیس روپے فی تولہ ہو گئی۔
