
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت پچپن ہزار سے نیچے آ گئی . ٹریڈرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت سات سو روپے کی کمی کے بعد چوون ہزار آٹھ سو روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں چھ سو روپے کمی ہوئی اور یہ چھیالیس ہزار نو سو اکہتر روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات ملکی سطح پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔
