
سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور ایک تولہ سونا مزید اٹھائیس سو روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت باسٹھ ہزار تین سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت چوبیس سو روپے بڑھ کر تریپن ہزار چار سو روپے ہو گئی ہے۔
ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت بڑھ رہی ہے۔
