گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے عہدیداران نے گزشتہ روز سماجی ادارے کئیر اینڈ ہوپ کا دورہ کیا جہاں پر ملک اظہار نے ان کا استقبال کیا ، ادارے میں ننھے منھے سپیشل بچے زیر تعلیم تھے ، جنہیں بہتر طریقہ سے بحالی کی طرف رواں دواں کیا جا رہا تھا ، صدر سٹیزن فرنٹ شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ کیئر اینڈ ہوپ بلاشبہ ایک مثالی ادارہ ہے ، جس میں معذور بچوں کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جاتے ہیں ، ملک اظہار اور ان کے رفقاء کار کا صدقہ جاریہ ہے۔
ہم سب ملک اظہار کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں ، خاور بشیر بٹ گولڑوی نے کہا کہ ملک اظہار اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ بھرپور طریقہ سے تعاون کریں گے ، اور ان کے ساتھ چلیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم یونین کونسل لیول پر شعور بیداری کی مہم چلائیں گے۔
