
وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی۔ سپریم کورٹ میں اعتزاز احسن کی جانب سے گواہوں کی طلبی کی درخواست پر دلائل دیئے جا ئینگے۔
مقدمے میں اٹارنی جنرل کی جانب سے بطور استغاثہ شواہد جمع کرائے جا چکے ہیں جسے سپریم کورٹ نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔
