
سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ایف آئی اے نے ڈرگ ری ایکشن اسیکنڈل میں ملوث فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے گرفتار تین مالکان کو رہا کردیاہے۔
فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے مالکان کی رہائی کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔ ایف آئی اے نے طاہر اعظم، چوہدری نادر اور محمد وسیم کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔ملزمان کو جب بھی تفتیش کیلئے ایف آئی اے طلب کرے گی یہ وہاں حاضر ہونے کے پابند ہوں گے۔
