
وزیر قانون سندھ نے کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر عمل درآمد کاجائزہ لینے کیلیے کراچی میں ایک اجلاس ہوا۔ ایاز سومرو وزیر کا کہنا تھا کہ عدالت عظمی کے ہر حکم کی پاسداری کی جائے گی اگر کسی سیاسی جماعت میں شرپسند عناصر ہیں توہ وہ انہیں پارٹی سے نکال دیں۔
