
سکھر (جیوڈیسک) سکھر میں آج سے بی اے اور بی کام کے امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ پہلے پرچے میں ہی طلباء کھلم کھلا نقل کرتے رہے۔
امتحانی مراکز میں کتابیں اور نقل کا دوسرا سامان لے جانے پر کوئی پابندی نظر نہ آئی۔ بیشتر امیدوار اپنے ساتھ موبائل فون بھی لائے۔ نگران اور دیگر امتحانی عملہ نقل کی روک تھام کے بجائے امیدواروں کو سہولت فراہم کرتا رہا اور طلبا بغیر کسی خوف کے نقل کرتے رہے۔
