
نادرا ملازمین نے مستقل نہ کئے جانے کیخلاف دفاتر کو تالے لگا کر ہڑتال کی او ر فوارہ چوک سے سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی نادر امپلائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انہیں دس سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مطالبات پورے ہونے تک کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے اور دفاتر کو تالے لگا کر احتجاج کریں گے۔
