
سکھر : (جیو ڈیسک) پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سکھر کے سترہ کارکنو ں نے ملازمتیں نہ ملنے کے خلاف چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کی قبر کے سامنے خود سوزی کا اعلان کیا ہے۔ پی ایس ایف کا رہنماء محمد عیسی ڈومکی چند روز قبل بھی خود سوزی کی کوشش کر چکا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کسی رہنماء نے ا س سے رابطہ نہیں کیا۔
