Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سکھ کا سانس

December 22, 2012 0 1 min read
Tariq Butt
Tariq Butt
Tariq Butt

یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ آج کل عدلیہ اپنی آئینی حدود سے تجاوز کی راہ پر گامزن ہے اور بزعمِ خویش اس زعمِ باطل میں مبتلا ہے کہ وہ آئین کے دفاع کا مقدس فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔عدلیہ اگر یہ سمجھ رہی تھی کہ ایک وزیرِ اعظم کو گھر بھیجنے کے بعد یہ اپنے اسی عمل کو دوبارہ دہر الے گی تو وہ سخت غلطی پر تھی ۔ ماضی کے عمل کو اسی انداز میں دہرانے کی ریاست متحمل نہیں ہو سکتی تھی اور شائد یہی وجہ تھی کہ عدلیہ کو بھی درمیانی راہ تلاش کرنی پڑی کیونکہ اب فریقِ ثانی اسی طرح کے طرزِ عمل کو برداشت اور قبول کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔

اس طرح کی راہ سید یوسف رضا گیلانی کے مقدمے میں بھی لکالی جا سکتی تھی لیکن اس وقت عدلیہ اپنی بالا دستی کے نشے میں اس قدر مخمور تھی کہ وہ کسی کی بھی بات سننے کو تیار نہیں تھی ۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے بڑی دھائی دی لیکن عدلیہ نے وہی کچھ کیا جو اس کے من میں تھا۔ وقت نے ثا بت کیا کہ بیرسٹر اعتزاز احسن کا موقف درست تھا لیکن اسے ذاتی انا کی سولی پر چڑھا دیا گیا تھا اور سید یوسف رضاگیلانی کو نا اہل قرار دے کر فارغ کر دیا گیاتھا۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف عدلیہ کی حا لیہ مورچہ بندی بھی بہت سے شکوک کو جنم دے رہی ہے کیونکہ انھیں بھی کھڈے لائن لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔ سازشیں تو آصف علی زرداری کے خلاف بہت ہوئی ہیں لیکن وہ اپنی معاملہ فہمی اور ذہانت سے ہربار بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس تازہ وار سے وہ کس طرح اپنے آپ کو بچاتے ہیں کیونکہ یہ وار بہت کاری اور مہلک ہے۔

عدلیہ کی پی پی پی کے ساتھ یہ آنکھ مچولی ابھی جاری تھی کہ عدالتِ عظمی نے ایم کیو ایم کے قا ئد الطاف حسین کو توہینِ عدالت کے نو ٹس پر ٧ جنوری کو خود عدالت میں حا ضر ہونے کا حکم سنا کر جلتی پر پٹرول چھڑک دیا ۔چار دنوں تک عدلیہ کے اس فیصلے کے خلاف سندھ میں جس طرح کا احتجاج دیکھنے میں آیا اس نے ریاست کے درو دیوار کو ہلا کر رکھ دیالیکن عدلیہ پھر بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہی بلکہ اپنی روش پر بڑی ڈھٹا ئی سے کھڑی ہے ۔کیا عدلیہ کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ یہ اعلان کرتی پھرے کہ ہم کراچی کی حلقہ بندیاں اس انداز سے کریں گئے کہ کسی ایک مخصوص جماعت کی اجارہ داری ختم ہو جائے؟ کیا عدلیہ کا کام مخصوص سیاسی جماعتوںکے مینڈیٹ کا فیصلہ کرنا رہ گیا ہے؟عدلیہ تو غیر جانبدار ہوتی ہے اور سب کو ایک آنکھ سے دیکھتی ہے لیکن ایم کیو ایم کے خلاف اس کی تازہ یلغار اس کی غیر جانبداری کو مشکوک بنا رہی ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کا حکم دینا عدالت کا ا ختیار ہے لیکن کسی مخصوص جماعت کے خلاف ذاتی عناد کا اظہار کرنے کا اختیار عدلیہ کے پاس نہیں ہے۔

ایم کیو ایم کے اندازِ سیاست سے بہت سے لوگوں کو اختلاف ہو سکتا ہے لیکن اس بات کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی کہ وہ ایم کیو ایم کو آئینی حق سے محروم کر کے ا ن کی عوامی مقبولیت پر ڈا کہ ڈالنے کے حربے استعمال کرے ۔ایم کیو ایم کے اندازِ سیاست سے آپ ضرور اختلاف کریں لیکن انھیں دیوار کے ساتھ لگا کر ان کے مینڈیٹ کو قتل کرنے کا حکم تو صادر نہ فرمائیں۔اگر کراچی کے لوگ ایم کیو ایم پر اعتماد کرتے ہیں تو اس سے کسی کے پیٹ میںبل نہیں پڑنے چائیں ۔جمہوریت میں عوام کا ووٹ ہی کسی کی مقبولیت کا پیمانہ ہوا کرتا ہے لہذا دوسری جما عتوں کو بھی عوامی حمائت حاصل کرنے کی راہ اپنانی چائیے تا کہ ایم کیو ایم کی مقبولیت میں کمی آجائے۔عدالتی احکامات سے ان کی مقبولیت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کی حوصلہ شکنی ہو نی چائیے کیونکہ اس طرح کی کوششوں کے بڑے بھیانک نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں لہذا ان سے اجتناب کیا جا نا ضروری ہے۔ہر کھیل کے کچھ اصول ہو تے ہیں لہذاکھیل کو اس کے اصولوں کے مطابق ہی کھیلا جا ئے تو بہتر ہے۔جب کھیلوں سے اصول مفقود ہو جاتے ہیں تو پھر بڑے مہلک نتائج بر آمد ہوتے ہیں ۔ہم اسطرح کی بے اصولیوں سے پہلے ہی آدھا ملک گنوا چکے ہیں لیکن پھر بھی بے اصولیوں سے باز نہیں آرہے۔

اس وقت عدالتوں کے اندر لاکھوں مقدمات التوامیں پڑے ہوئے ہیں اور لوگ در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن عدالتیں ہیں کہ سیاست کی بساط سجا کر بیٹھی ہو ئی ہیں ۔ انصاف کا حصول دن بدن مشکل ہو تا جا رہا ہے جس کی وجہ سے موجودہ عدلیہ پر عوام کا اعتماد متزلزل ہو تا جا رہا ہے ۔کیا اسی لئے عدلیہ تحریک چلائی گئی تھی کہ عدلیہ کسی مخصوص جماعت کے ساتھ مخاصمانہ رویوں کا اظہار کرے اور نظامِ مملکت میں رخنہ اندازی کرکے انصاف کا خون کرے ۔اگر عدلیہ کے کچھ ججز کو سیا ست کرنے کا شوق ہے تو وہ عدالتیں چھوڑ کر کوچہِ سیاست کا رخ کریں اور عوام سے ووٹ لے کر اقتدار کی رہدا ریوں کے لئے اپنی قسمت آزمائیں ممکن ہے کہ عوام ان کی خد مات کے سلسلے میں انھیں اپنے مینڈیٹ سے نواز دیں اور پھر وہ آئین کے ساتھ جو سلوک روا رکھنا چا ہیں رکھیں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا لیکن اس وقت وہ آئین سے تجاوز کر کے خو د کو آئین سے بغا وت کا مرتکب نہ ٹھہرائیں ۔عوامی عدالت بڑی بے رحم عدالت ہے اور اس میں بڑے بڑوں کو چھٹی کا دودھ یاد آجاتا ہے ۔

Asif Ali Zardari
Asif Ali Zardari

اس کھیل میں عدلیہ کوبھی آٹے دال کا بھائو خود ہی معلوم ہو جائیگا کیونکہ سیاست اتنا سیدھا اور آسان کھیل نہیں ہے جتنا دور سے نظر آتا ہے۔ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر پھینکنے سے احتراز کیا جانا ضروری ہے ۔عدلیہ مخصوص ایجنڈے اور حکمتِ عملی پر فیصلے کرنے لگ جائے تو پھر آئین و قانون ثا نوی حیثیت اختیار کر جا تے ہیں جو کہ انصاف کے اصولوں کا خون ہو تا ہے۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو تو ہینِ عدالت کا نوٹس جاری کرنا جمہوری نظام لپیٹنے کے مترادف ہے۔کچھ افراد ذاتی عداوت میں اس حد تک چلے جاتے ہیں کہ انھیں یہ بھی ہوش نہیں رہتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ جگ ہنسائی میں ہم بڑے ماہر ہیں اور ایسا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے جس سے ہماری جگ ہنسائی میں کوئی کسر باقی رہ جائے۔ پوری دنیا میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس میں وزیرِ اعظم کی رخصتی سپریم کورٹ کے احکامات کی بدولت عمل میں آئی ہے۔

کیا پوری دنیا میں کوئی ایسا ملک ہے جہاں پر عدالتیں اس طرح کی کاروا ئیاں ڈالتی ہیں ؟پاکستانی عدالتوں نے اب توہینِ عدالت کا نیا نظریہ ایجاد کر لیا ہے اور اسی کی بنیاد پر پارلیمنٹ کو جو کہ عوامی رائے کی حقیقی ترجمان ہو تی ہے اس کے بڑی بے رھمی سے لتے لے رہی ہیں۔ستم ظریفی کی انتہا یہ ہے کہ اگر پارلیمنٹ اس طرح کی مہم جوئی کے خلاف قانون سازی کرنے کی کوشش کرتی ہے تو عدلیہ آئین و قانون کی بالا دستی کے نام پر ایسے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دے دیتی ہے۔

اس میں شک و شبہ کی مطلق کوئی گنجائش نہیں کہ تخلیقِ پاکستان کا عظیم الشان کارنامہ عوام کی بے بہا قربانیوں کی بدولت ظہور پذیر ہوا تھا۔فوج اور عدلیہ کا پاکستان کے قیام میں کوئی کردار نہیں تھا ۔ پاکستان کی تخلیق ووٹ کی قوت سے ظہور پذیر ہو ئی تھی۔ ووٹ عوامی رائے کا سب سے بڑا اظہار ہو تا ہے اور عوام نے قائدِ اعظم کی آواز پر لبیک کہتے ہو ئے اپنے لئے علیحدہ وطن کے خواب کو سچ کر دکھایا تھا،عوامی طاقت ے اپنا سکہ جمایا تھا اور غیر جمہور ی قوتوں کو شکست سے ہمکنار کر کے عوامی قوت کو فخر و ناز عطا کیا تھا۔ جمہوریت میں رائے ہی سب سے مقدم تصور کی جاتی ہے اور پارلیمنٹ اسی عوامی رائے کی نما ئندگی کرتی ہے اور اپنے شہریوں کے لئے قانون سازی کا فریضہ سر انجام دیتی ہے ۔کوئی ادارہ چاہے وہ جتنا بھی مقدس اور مضبوط ہو عوامی نمائندگی کا دعوی نہیں کر سکتا کیونکہ اسے عوام منتخب نہیں کرتے۔ فوج ، بیو وکریسی،عدالتیں،پولیس اور دوسرے سارے انتظامی ادارے پارلیمنٹ(عوامی نمائندوں) کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند بھی ہو تے ہیں اور اسے جواب دہ بھی ہو تے ہیں لیکن حیران کن امر یہی ہے کہ پاکستان میں عدلیہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کو قبول کرنے سے انکار کر رہی ہے اور عوامی نمائندگی کی پہچان وزیرِ اعظم کوان کے عہدے سے بر طرف کرنے کے بعد بھی انھیں یہ احساس تک نہیں ہو رہا کہ ان سے کتنی بڑی غلطی سر زد ہو گئی ہے ۔

پاکستان میں پارلیمنٹ کا تقدس جسطرح سے پامال ہوا ہے اس نے جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کو بہت زیادہ مایوس کیا ہے۔عدالتوں کی پیٹھ ٹھونکنے والوں کی ملک میں کمی نہیں ہیں حا لانکہ وہ خود بھی جانتے ہیں کہ وہ غلطی پر ہیں کیونکہ کسی بھی ملک میں پارلیمنٹ سب سے بالا دست ادارہ ہو تا ہے اور اس کی قانون سازی کے حق کو کوئی بھی سلب نہیں کر سکتا۔ایسے جمہوریت دشمن افراد کا چونکہ موجودہ حکومت کی ہر حال میں مخالفت کرنا مقصود ہے لہذا وہ عدالتوں کو ہلا شیری دے کر ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں کہ وہ موجودہ حکومت کے خلاف اپنی مہم جوئی میں تندی پیدا کریں اور موجودہ حکومت کو غیر آئینی اقدامات کے الزامات کے تحت فارغ کر کے امورِ سلطنت ان کے حوالے کریں۔اس طرح کے خواب پہلے بھی دیکھے گئے تھے اور ان خواب دیکھنے والوں کا جو حشر ہوا تھا وہ بھی سب کے علم میں ہے۔ایسے سارے کردار عبرت کی علامت بنے ہو ئے ہیں اور کوئی ان کا نام لینا بھی گوارہ نہیں کرتا۔

Mian Nawaz Sharif
Mian Nawaz Sharif

سید سجاد حسین شاہ کے نام سے کون واقف نہیں ہے۔ جی ہاں وہی سید سجاد حسین شاہ جھنوں نے و زیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف سے1998 میں پھڈے بازی کی تھی اور ایسی منہ کی کھائی تھی کہ انھیں آج تک کہیں پر بھی جائے پناہ نہیں مل سکی۔سردار فاروق ا حمد لغاری اس فتنے کے سرخیل تھے اور ذاتی اقتدار کے خواب دیکھ رہے تھے۔ سید سجاد حسین شاہ ان کے چکمے کا شکار ہو گئے تھے اور اقتدار کے جھولے لینے کے فریب میں آگئے تھے۔منتخب وزیرِ اعظم کے خلاف ان کی چیرہ دستیاں اب تاریخ کا حصہ ہیں جسے ہر جمہوریت پسند شخص نے ہوسِ اقتدار کا نام دے کر ٹھکرادیا ہے۔کیا موجو دہ عدلیہ بھی اسی راہ پر گامزن ہے ایک انتہائی اہم سوال کی شکل میں ہمارے سامنے کھڑا ہے؟ ہر وہ شخص جو ذاتی حواہشات کی تکمیل کی خاطرآئین و قانون سے کھلواڑ کرتا ہے اسے رسوا ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری پر بحثیتِ سربراہِ مملکت یہ یہ ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

عدلیہ ایک نئے شب خون کی راہیں کشادہ کر رہی ہے اور حالات کو اس نہج پر لے جا رہی ہے جہاں پر طالع آزماؤں کو گل کھلانے کے مواقع میسر آ سکیں لہذا انھیں جرات مندانہ فیصلے کرنے ہو ں گئے اور پار لیمنٹ کو ایک نئے شب خون سے بچانا ہو گا ۔ پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنی ہو گی اور عدلیہ کو پارلیمنٹ کے سامنے جواب دہ بنا نا ہو گا تاکہ عدلیہ اپنی حدود میں رہے اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

تحریر : طارق حسین بٹ

 

Share this:
Tags:
aitzaz ahsan Judiciary Prime Minister state yousuf raza gilani اعتزاز احسن ریاست عدلیہ وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی
Benazir Bhutto Tahir Munir Tahir
Previous Post دوبئی : محترمہ بے نظیر بھٹو شھید کی پانچویں برسی 27 دسمبر 2012 کو منائی جا رہی ہے
Next Post بوڑھے والدین اللہ تعالیٰ کی رحمت
Imtiaz Ali Shakir

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close