لالہ موسیٰ(جی پی آئی)صدر پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ سہیل نواز خان نے لنک سکول سسٹم (فار بوائز ) لالہ موسیٰ کا خصوصی دورہ کیا ۔وائس پرنسپل کنزیٰ ہائر سیکنڈری سکول عمران رفیع بھی ان کے ہمراہ تھے اور پرنسپل لنک سکول چوہدری مظہر صاحب سے ملاقات کی اور مختلف امور خصوصاََ تعلیم کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔چوہدری مظہر حسین کی محنتوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبر دست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ خدا کرے آپ جیسے مخلص اساتذہ کرام ہی ہماری قوم کی سر پرستی کریں تاکہ ملک تنزلی کی بجائے ترقی کی طرف گامزن ہو اور ہمارا بگڑا ہوا معاشرہ سنورے ہوئے معاشرے میں تبدیل ہو جائے بعد میں پرنسپل چوہدری مظہر نے کلاسز اور سائنس لیبارٹری کا وزٹ بھی کرا یا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
