
سپریم کورٹ میں انتخابی اخراجات سے متعلق مقدمے کی سماعت نو اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت تک وفاق کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سیاست دان حلف اٹھانے کے بعد پہلا کام جھوٹ بولتے ہیں۔ مشاہد حسین نے کہا کہ الیکشن اخراجات سے متعلق درخواست جمہوریت کے فروغ میں کردار ادا کریگی۔
