Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سیاسی میدان میں نئی ہلچل

January 5, 2013January 5, 2013 0 1 min read
Najeem Shah Logo
Tahir ul Qadri
Tahir ul Qadri

2002ء کے انتخابات میں پرویز مشرف کی آشیرباد سے رکن قومی اسمبلی بننے اور پھر جلد ہی اسمبلی رکنیت اور پاکستانی شہریت سے لاتعلق ہو کر کینیڈا کے گوشہ عافیت میں بیٹھنے والے منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی بھرپور آمد سے سیاسی میدان میں نئی ہلچل سی مچ گئی ہے۔ 23دسمبر 2012ء کو مینارِ پاکستان کے گرائونڈ میں کامیاب جلسہ کرنے کے بعد علامہ طاہر القادری نے اگلی ڈیڈ لائن 14جنوری کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور 10جنوری تک انتخابی اصلاحات نہ ہونے کی صورت میں موجودہ سیاسی نظام کے خلاف لانگ مارچ ہوگا۔

اب سمجھ نہیں آ رہی کہ طاہر القادری کا اصل ایجنڈا کیا ہے البتہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اسے تیسری قوت کی سازش قرار دیتے ہوئے الیکشن کا التواء اور جمہوریت پر شبِ خون مارنے سے تعبیر کرتی ہیں، جبکہ قاف لیگ اور ایم کیو ایم سمیت تحریک انصاف بھی قادری صاحب کی ہم زبان ہو گئی ہے۔

طاہر القادری سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں قاف لیگ اور ایم کیو ایم پر سب سے زیادہ نوازشات پرویز مشرف کی رہی ہیں، جبکہ عمران خان بظاہر پرویز مشرف کیخلاف دکھائی دیتے ہیں مگر یہ تاثر بھی عام ہے کہ اندرون خانہ دونوں کے درمیان رابطے ہیں اور پسِ پشت ایسی گیم تیار ہو رہی ہے کہ جس میں آئندہ پرویز مشرف (صدر) اور عمران خان (وزیراعظم) بن سکیں۔ عمران خان کو جی ایچ کیو کا حمایت یافتہ سمجھا جاتا ہے مگر وہ اس تاثر کو اپنے خلاف پروپیگنڈہ قرار دیتے ہیں۔ پرویز مشرف بھی اپنے بیانات اور انٹرویوز میں فوج اور آئی ایس آئی کا بھرپور دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ سیاست میں عمران خان کے کردار کا اعتراف اور اُن کے ساتھ اتحاد کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔

اگر عمران خان کھل کر ایم کیو ایم، قاف لیگ یا پرویز مشرف سے اتحاد کا اعلان کرتے ہیں تو پھر اس کا سارا نقصان نہ صرف تحریکِ انصاف کو ہوگا بلکہ ایسی صورت میں کئی منجھے ہوئے سیاست دان بھی اُنہیں چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ لگتا ایسا ہے کہ اس خلاء کو پُر کرنے کیلئے طاہر القادری کو میدان میں اُتارا گیا ہے تاکہ آئندہ سیاسی منظرنامے پرموروثی سیاست سے باہر نہ نکلنے والی دونوں بڑی جماعتوں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف ایک نیا اور مضبوط سیاسی اتحاد بن سکے۔بظاہر عمران خان نے طاہر القادری کے لانگ مارچ کی مخالفت کردی ہے لیکن دونوں رہنمائوں نے ایک بار پھر نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف ”اکٹھا” ہونے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔

Najeem Shah
Najeem Shah

اس تمام صورتحال میں سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کو پہنچے گا۔ ن لیگ بروقت انتخابات چاہتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے اتحادی بکھرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ آج ملک جن حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں آئندہ انتخابات میں عوام کی طرف سے پیپلز پارٹی کو مسترد کرنے کے روشن امکانات نظر آتے ہیں۔ بظاہر پیپلز پارٹی طاہر القادری کے لانگ مارچ کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیتی ہے مگر بعض سیاسی مبصرین کے مطابق وہ یہ خواہش بھی رکھتی ہے کہ کسی طرح سے سارا سیاسی نظام لپیٹ دیا جائے۔

ایسے میں جہاں حکومت کی پانچ سالہ کمزوریاں چھپ جائیں گی بلکہ پیپلز پارٹی مظلوم بن کر آئندہ اس سیاسی شہادت کا بھرپور فائدہ بھی اٹھا سکے گی۔ ایسی صورتحال میں جہاں ایم کیو ایم اور قاف لیگ کے کردار پر انگلیاں اُٹھ رہی ہیں وہیں قادری صاحب کے حیرت انگیز طور پر پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے ختم ہونے پر ظہور ہونے سے بھی بہت سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔ شاید ا سی وجہ سے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت دیگر چودہ سیاسی جماعتوں نے اس لانگ مارچ کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مطابق طاہر القادری کو آئندہ الیکشن میں ہماری یقینی جیت کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے بھجوایا گیا ہے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام(ف) بھی یہ سمجھتی ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابات چاہتی ہیں مگر کچھ قوتیں ایسا نہیں چاہتیں جس کی وجہ سے آج کچھ لوگ اصلاحات کا نعرہ لگا رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں معاملات مزید خراب ہوتے نظر آتے ہیں۔

بحیثیت ایک پاکستانی شخصیت پرستی کو ایک جانب رکھتے یہ حقیقت واضح ہے کہ طاہر القادری صاحب کا ایجنڈا پاکستان اور پاکستانی عوام کے مستقبل کیلئے کرپٹ لٹیروں کی پھیلائی گھور تاریکی میں اُمید کی ایک روشن کرن ہے مگر اُن کا عین انتخابات کے قریب اصلاحات کا مطالبہ صحیح ہونے کے باوجود اس قلیل وقت میں نا صرف ناقابل عمل ہے بلکہ یہ صرف انتخابات کے ملتوی کرانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اُن کو چاہئے تھا کہ وہ بجائے کینیڈا میں سکون کے اتنے سال گزارتے، پاکستان میں رہ کر بہت پہلے سے اصلاحات کیلئے جدوجہد کرتے۔

علامہ طاہر القادری کا ملک سے بے اعتنائی برت کے عین الیکشن سے پہلے آ کر مطالبے کرنا صحیح نہیں لگتا، لہٰذا اُن کو واپس کینیڈا کا ٹکٹ بُک کروا لینا چاہئے یا پھر الیکشن کے بعد آئندہ الیکشن کیلئے اصلاحات کی مہم شروع کر دیں۔ طاہر القادری کو انتخابی اصلاحات کی بجائے پہلے عوامی اصلاحات کرنی چاہئیں، کیونکہ جس ملک کی عوام کرپٹ اور اخلاقی اقدار سے گری ہوئی ہو اس کو حکمران بھی ویسا ہی ملتا ہے۔ اگر وہ واقعی اس قوم کے ساتھ مخلص ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ سب سے پہلے عوامی بیداری کی مہم چلائیں جس میں عوام کو حقیقی معنوں میں حقائق سے روشناس کرائیں۔ ہماری عوام کو انتخابات کی حقیقت کا ہی علم نہیں اور انہیں جس طرف ہانکا جاتا ہے وہ بیچارے لکیر کے فقیر بنے اسی طرف بڑھے چلے جاتے ہیں۔

سچ پوچھئے تو ہمیں علامہ صاحب کا ملکی سیاست میں کوئی بڑا کردار نظر نہیں آ رہا۔ چاہے وہ لانگ مارچ کیلئے لاکھوں افراد جمع کرلیں مگر اس سے کوئی بڑی تبدیلی شاید ہی آ سکے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی ”خفیہ طاقت” کے بغیر قادری صاحب کی مقبولیت صرف ”جی ٹی روڈ” تک ہی محدود ہے۔

شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم اور قاف لیگ کو ساتھ ملانے کی کوشش کی ہے تاکہ کراچی اور دیگر صوبوں سے انہیں ”افرادی قوت” میسر آ سکے۔ مانتے ہیں 23دسمبر کا جلسہ بڑا ہوا ہے، ایم کیو ایم اور قاف لیگ کے تعاون کے بعد لانگ مارچ بھی بڑا ہو سکتا ہے لیکن اس سے شاید انہیں وہ نتائج نہ مل سکیں جس کی وہ توقع رکھتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دیگر سیاسی جماعتیں ایسی بھی غیر مقبول نہیں ہیں کہ ایسے لانگ مارچ کے جواب میں کوئی بڑا عوامی اجتماع منعقد نہ کر سکیں۔

اگر ہم ماضی میں گو زرداری گو تحریک کی طرف نگاہ دوڑائیں تو ہمیں اس کے جواب میں وہ بہت بڑا عوامی اجتماع بھی نظر آتا ہے جو کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب اور سندھ کی سرحد پر ”اکٹھا” کر لیا تھا۔ اس لیے جب تک بڑی سیاسی جماعتیں منظرعام پر موجود ہیں صرف طاہر القادری صاحب کو ہی ”سب کچھ” پلیٹ میں رکھ کر نہیں دے دیا جائے گا۔ بلاشبہ طاہر القادری ایک اچھے مقرر ہیں لیکن اب وہ پاکستانی نہیں بلکہ کینڈین شہری ہیں اور اُن کی اچانک بھرپور واپسی اہلِ سیاست کے ذہن میں جو شکوک پیدا کر رہی ہے وہ بھی بلاجواز نہیں ہے۔

Najeem Shah Logo
Najeem Shah Logo

تحریر: نجیم شاہ

 

Share this:
Tags:
elections Najeem Shah tahir ul qadri انتخابات طاہر القادری
Previous Post سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اور ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین آج دن 11بجے پریس کانفرنس کریں گے
Next Post وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا دورہ بھمبر

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close