بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیاسی وسماجی راہنماء چوہدری کرم الہٰی آف کوٹ جٹاں کی اہلیہ گزشتہ روز وفات پا گئی ہیں مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان کوٹ جٹاں میں سپرد خاک کر دیاگیا نماز جنازہ میں سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین ،ممتاز صنعت کار راجہ محمد رفیق ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،راجہ محمد اقبال ،حاجی محمد ریاض ،چوہدری لالہ قیوم ،اکاؤنٹ آفیسر چوہدری محمد سلیم ،فضل کریم بھٹی ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،محمد لطیف بٹ ،سابق صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ،ماسٹر بشیر ،ہیڈ ماسٹر (ر)چوہدری محمد اجمل ،محمد شبیر بٹ سمیت تاجروں،سرکاری ملازمین ،سول سوسائٹی اور عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں چوہدری کرم الہٰی آف کوٹ جٹاں کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر دلی رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
