گجرات : چوک پاکستان کے تاجروں کا مقامی ہوٹل میں اجلاس سید انور علی شاہ کو انجمن تاجران چوک پاکستان کی صدارت سے فارغ کر دیا گیا ، اجلاس میں موجود تاجروں نے متفقہ طور پر چوہدری خالد اصغر کو صدر جبکہ ساجد محمود کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا باقی کابینہ میں پرویز اقبال سینئر نائب صدر محمد ریاض بٹ ، ذیشان بٹ ، شہباز چوہدری، محمد علی آصف نائب صدور ، چوہدری نعمان نعیم جائنٹ سیکرٹری ، چوہدر ی اظہر محمود سیکرٹری اطلاعات و نشریات جبکہ حاجی محمد اسلم کو سرپرست منتخب کر لیا گیا ، نو منتخب کابینہ سے ڈی ایس پی سٹی سرکل مصطفی گیلانی نے حلف لیا ، تقریب حلف برداری میں سر پرست اعلی مرکزی انجمن تاجران حاجی ارشد محمود خان ، حاجی انور کھٹانہ، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ملک جاوید اختر اعوان، میاں حفیظ ، SHO تھانہ بی ڈویژن جاوید گجر ، حاجی ناصر ڈار ،شاہد شوکت ، حکیم بہار شاہ ، وحید قریشی ، نعیم ، نعمان بٹ سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر چوہدری خالد اصغر نے کہا کہ وہ چوک پاکستان کے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے تاجر برادری ہی میری طاقت ہے سب کو ساتھ لے کر چلونگا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
