گجرات : ( جیو ڈیسک) مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی صدر سید سبطین علی کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی صدر سبطین علی کو 20دن قبل نامعلوم افراد نے اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہی ، بار بار وقت لینے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ، جس پر مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی راہنمائوں کی سربراہی میں شاہین چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ٹریفک بلاک کر دی گئی ، کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہنے اور ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی ، ایس ایچ او لاری اڈا میاں محمد آصف اور ایس ایچ او سول لائن یوسف تارڑ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ، احتجاج کے شرکاء مطالبہ کر رہے تھے کہ ملزمان کو فوری طور پر کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے ، جس پر ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی نے بتایا کہ ہم ملزمان کے گرد پہنچ چکے ہیں ، اور عنقریب ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہونگے ، اور ہم اپنے تمام وسائل ملزمان کی گرفتاری کیلئے صرف کرینگے ، ناظم دعوت محمد طاہر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس نے اپنے وعدے کے مطابق ایک ہفتہ میں ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو تمام ورکنگ چوک بند کر دئیے جائینگے اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ، اس موقع پر تجمل حسین انقلابی ، احسان اللہ ، عرفان یوسف ، شاہد میر ، سلیم چشتی ، چوہدری سرور و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں، پولیس کی بھاری نفری احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر موجود تھی اور دور دور تک ٹریفک بند رہی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
