گجرات: متحدہ محاذ اساتذہ ضلع گجرات کے زیر انتظام آج سینکڑوں اساتذہ گجرات سے لاہور جا کر احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کریں گے ، احتجاجی مظاہرہ ناصر باغ تا سیکرٹریٹ لاہو رمیں منعقد ہو گا، گزشتہ روز گجرات میں اساتذہ راہنمائوں ڈاکٹر سیف اللہ صدر پی ٹی یو ، عامر بوٹا صدر ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن، چوہدری غلام حیدر جنڈال جوائنٹ سیکرٹری ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ، چوہدری نصیر احمد خورشید مرکز ککرالی، چوہدری غلام مصطفی ضلعی سینئر نائب صدر ، میاں محمد اشرف جنرل سیکرٹری مرکز غربی گجرات ، چوہدری عامر وحید گجر ڈنگہ ضلعی نائب صدر، ملک طارق اعوان چکوڑہ ضلعی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر ظفر اقبال وڑائچ ضلعی نائب صدر، چوہدری محمد ریاض منگووال، ملک ظفر اقبال اعوان، امجد علی سرائے عالمگیر، شاہد محمود،چوہدری ظفر اقبال، چوہدری غلام غوث صدر مرکز جلالپورجٹاں، محمد منیر ، عمران حسین صدر مرکز ٹانڈہ، راجہ غلا م مصطفی صدر مرکز کنجاہ، چوہدری خادم حسین کھاریاں، محمد امین رانجھا، امتیاز حسین صدر مرکز سرائے عالمگیر، مظہر اقبال، ملک طارق اعوان، ڈاکٹر عابد خیر کتوی، طارق مجید گجرا ت سمیت دیگر نے اہم میٹنگ میں احتجاجی جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی، لاہو رمیں مرکزی احتجاجی جلسے سے حافظ عبدالناصر مرکزی صدر ایس ای ایس، حافظ غلام محی الدین مرکزی صدر پی ٹی یو پنجاب، رانا سلطان محموداختر مرکزی صدر ایس ای ایس اور عبدالرزاق خان نیازی مرکزی صدر پی ای اے خطاب کریں گے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
