
سینیٹ کا اجلاس چئیرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں جاری ہے۔ اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی پر چئیرمین نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔ اجلاس میں کارروائی کے دوران وزیر ریلوے غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کے بعد ریلوے کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔ ریلوے کے پاس انجن نہیں ہیں انجن نہیں ہونگے تو ریل کے ڈبوں کو وہ خود کیسے کھینچ سکتے ہیں۔
