گجرات (جی پی آئی) حسینیہ ٹرسٹ کے وفد نے گزشتہ روز ڈی پی او گجرت راجہ بشارت اور ایس پی ندیم شہزاد بخاری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ، وفد کی قیادت صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ نے کی ، وفد میں جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ سید الطاف جعفری ،شیعہ علماء کونسل کے سید الطاف عباس کاظمی ، سید جواد جعفری ، وقار الحسن عرف ہیرا ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور دیگر شامل تھے۔
وفد نے ضلعی انتظامیہ کا محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلئے کیے گئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا اور امام بارگاہوں کی حفاظت پر معمور پولیس ملازمین و افسران کی کارکردگی کو بھی سراہا ، وفد نے کہا کہ سخت ترین حالات میں ضلعی انتظامیہ نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے اقدامات کیے وہ قابل تحسین ہیں ، جس پر حسینیہ ٹرسٹ اور شیعہ علماء کونسل ضلعی انتظامیہ کی انتہائی مشکور ہے۔
