
میمو اسکینڈل کیلیے قائم عدالتی کمیشن کے سیکرٹری راجہ جواد لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ منصور اعجاز سے دستاویزی شواہد حاصل کریں گے اور بیان قلم بند کرنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
میمو کمیشن کی اگلی سماعت بائیس فروری کو ہو گی جس میں منصور اعجاز کا بیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لیا جائے گا۔
