
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی این جی بندش کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ 6 فروری کو سنایا جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن میں سی این جی بندش پر 6 فروری تک حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
سی این جی اسٹیشن مالکان نے سی این جی بندش کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔
