
شام کے شہرحمص میں سرکاری فوج کی جانب سے کی جانے والی بمباری سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح کی جانے والی بمباری میں حمص کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
عینی شاہدین کے کہنا ہے کہ یہ حالیہ دنوں میں ہونے والی سب سے شدید بمباری تھی۔ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
