
شام میں جاری تشدد کی لہر سے پریشان ہو کر کئی افراد ملک چھوڑ کر اردن کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ روس نے کہا ہے کہ شام میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے جبکہ ترکی نے عالمی برادری کو شام میں جاری غیر یقینی حالات اور افراتفری کا نوٹس نہ لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ارد ن اور دوسرے پڑوسی ممالک میں پناہ حاصل کر رہے ہیں۔
