
شام میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق شام عرب لیگ کے مبصرین کے مشن کو ایک ماہ کی توسیع دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نیوز کے مطابق شامی وزیر خارجہ ولید نے حکومت کے فیصلے کے بارے میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کر دیا ہے۔فیصلے کے مطابق مبصرین اب آئندہ ماہ فروری کی 23 تاریخ تک شام میں اپنے مشن کو جاری رکھ سکیں گے۔
