
شام : (جیو ڈیسک) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں صورتحال اب بھی انتہائی غیر مستحکم ہے۔اقوامِ متحدہ اور شام کے درمیان ایسے ضوابط پر اتفاقِ رائے ہوگیا ہے کہ جن کے تحت شام میں فائر بندی پر نظر رکھنے کے لیے مبصرین کی تعیناتی کی جائے گی۔
تاہم بان کی مون کا کہنا ہے کہ انہوں نے شام میں جاری تشدد کے مضطرب کردینے والے ثبوت دیکھے ہیں۔
