
شام نے بحران کے حل کے لئے عرب لیگ کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز مسترد کر دیں۔ شام کے وزیر خارجہ ولید ال معلم نے ایک بیان میں کہا کہ شام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وہ فیصلے کئے جائیں گے جو عوامی مفاد میں ہوں۔
انھوں نے کہا کہ عرب لیگ کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز شام کے مسئلے کا حل نہیں۔ شام میں موجود مسلح گروپوں کے خلاف موثر کارروائی کی جا ئے گی۔
