
دمشق(جیوڈیسک)شام میں کار بم دھماکے میں سولہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بم دھماکہ دارالحکومت دمشق کے قریبی قصبے قطانہ میں ہوا،حکومت نے دھماکے کی ذمہ داری باغیوں پر عائدکی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق دھماکہ ایک فوجی مرکز کے قریب ہوا،ہلاک و زخمی ہونے والوں میں فوجی بھی شامل ہیں۔
