
ترک وزیر خارجہ احمد داد اگلو نے کہا ہے کہ شام کو اسلحے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا مقصد شامی حکومت کا مظاہرین پر تشدد بند کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی شام کے اثاثے منجمند کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مالیاتی معاہدے بھی ختم کردے گا۔
