گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں شاہین گروپ کے امیدواروں نے گزشتہ روز الحاج افضل گوندل، سلیم سرور جوڑااور دیگر کی قیادت میں شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا امیدواروں کا موتی بازار اور چوک پاکستان پہنچنے پر حرمین مجید بٹ نے کرنسی نوٹ نچھاور کر کے استقبال کیا ، جبکہ امیدواروں نے چوک پاکستان ، موتی بازار ، مسلم بازار ، حسین پلازہ ، صرافہ بازار ، محمدی بازار ، تمبل بازار ، کٹرا بازار اور مچھلی چوک سمیت ارد گرد کے علاقوں کا دورہ کیا اور تاجر راہنمائوں سے ملاقاتیں کیں ، اور اپنے انتخابی منشور سے آگاہ کیا ، امیدواروں نے گجرات چیمبر آف کامرس کے ممبران اور ووٹران کو یقین دلایا کہ ان کی عزت و وقار میں اضافہ کیا جائیگا ، اور ان کے تمام جائز مسائل کے حل کیلئے شاہین گروپ اپنا بھرپور کردار ادا کریگا، جبکہ 3350ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
