
بالی ووڈ کے سپر ہیرو کنگ خان ٹی وی شو میں لیڈی گاگا کا انٹرویو کرینگے۔ اپنی فلم را ون کی کامیابی کے منتظر شاہ رخ خان ایک ٹی وی پروگرام میں معروف مغربی گلوکارہ لیڈی گاگا کے ساتھ نظر آئیں گے۔
شاہ رخ خان لیڈی گاگا سے اپنے مخصوص انداز میں سوالات کریں گے ۔یہ سوالات لیڈی گاگا کی زندگی ان کے فن اور کیریئر سے متعلق ہوں گے۔لیڈی گاگا کے پچیس ڈائی ہارڈ قسم کے فینز کو شو دیکھنے کے لئے خصوصی دعوت دی گئی ہے
