
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کو صوبہ سندھ کے شہر گوٹھکی میں ایک جلسئہ عام میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ گوٹھکی شہر میں شاہ محمود قریشی کی مذہبی تنظیم جماعتِ غوثیہ کے مریدوں اور پیروکاروں کے اجتماع میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کے رفقا نے بھی شرکت کی۔
