گوجرانوالہ : (شہباز جنجوعہ،قیصر جنجوعہ،شبیر بیگ)مقبول کشمیر ی رہنما شبیر حسین مغل کے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر کشمیری عوام اور گوجرانوالہ شہر کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔گذشتہ روزجب معاون خصوصی شبیر مغل اپنے آبائی علاقے پہنچے تو سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں شریک لوگوں نے انکا شاندار استقبال کیا ۔ مظفر آباد سے گوجرانوالہ آتے ہوئے استقبالیہ نوجوانوں نے انکے قافلے کو وزیر آباد بائی پاس کے قریب خوش آمدید کہا۔







































