گجرات: شجاعت لورز پنجاب کی تنظیم سازی ڈنگہ میں چھ یونین کونسل مکمل کر دیں گئی جس کا بہت بڑا جلسہ حسین میرج ہال میں کیا گیا جس کی صدارت چوہدری شجاعت کے حکم پر صدر پنجاب چوہدری محمد زمان وڑائچ اور چوہدری اخلاق رنیاں نے کی اس موقع پر یونین کونسل کرنانہ کا صدر محمد اقبال ، یونین کونسل امرہ کلاں صدر چوہدری فخر نور ،جمال شمالی صدر میاں افضل حیات ، چکوڑی صدر ضیاء رحمان ،کولیاں شاہ حسین صدر چوہدری اعجاز ، ڈھوک گجراں صدراسجد کو منتخب کیا گیا اور ان علاقوں کی ذمہ داریاں سونپی گئی اس موقعہ پر پنجاب کے صدر چوہدری زمان وڑائچ نے کہاکہ ہم ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی موسموں کی طرح بدلنے والے ہیں اور اپنے قائدین کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے ہر مظلوم کا ساتھ دیں گے اور ہر ظالم کا مقابلہ کریں گے اور چوہدری اخلاق رنیاں نے کہاکہ ہم اپنے عوام کی ساری عمر خدمت کرتے رہے گئے اور ہر اچھے برے وقت میں عوام کا ساتھ دیں گے مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ضلعی صدر چوہدری قمر عباس نے کہاکہ ہم ہمیشہ چوہدری برادران کے نقشہ قدم پر چلیں گے اور ہر غریب کا ساتھ دیں گے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری عاصم شاہ نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں مخلص ورکر اور ہمدرد ساتھی مل رہے ہیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
