
وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی پیپلز پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذولفقار مرزا کی فلائٹ میں لندن جانے والے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کو صدر آصف زرداری نے اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔
