
شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ڈانڈے درپہ خیل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں جاسوس طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔
حملے کے دوران طیارے نے دو میزائل فائر کئے جس سے مکان تباہ ہو گیا، حملے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا رواں ماہ یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔
