
میران شاہ: (جیو ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں امریکی ڈرون کے حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی جاسوس طیارے نے مکان پر دو میزائیل فائر کئے جس سے تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مکان کو نقصان پہنچا۔ حملے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
