
شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے علاقے بازار میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں جاں بحق افراد کی تعدا پانچ ہوگئی اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ پاکستانی وقت کے مطابق تقریبا سوا چار بجے ایک گھر پر کیا گیا اس حملے میں ڈرون جاسوس طیارے سے دو میزائل داغے گئے جس سے گھر میں موجود پانچ افراد جاں بحق ہوگئے اور چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
