
اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل میں ملوث دوملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ حاصل کر لئے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد پولیس بن یامین نے ذرائع کو بتایا کہ شہبازبھٹی کو ذاتی لین دین کے باعث قتل کیا گیا۔ ان لوگوں نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے شہبازبھٹی کو قتل کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں انٹرپول سے رابطہ کیا جائیگا۔
