
سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل کے الزام میں دبئی سے ایک ملزم ضیا الرحمن کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزرات داخلہ دبئی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔
شہباز بھٹی کو گزشتہ سال مارچ میں اسلام آباد میں اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ گھر سے کسی کام کے لئے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
