
عمران خان کے دورہ شیخوپورہ کے دوران ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کھائی میں جاگری جس سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ شیخوپورہ میں رانا ٹاون کے قریب پیش آیا، جہاں عمران خان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے کھائی میں جاگری جس سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو شدید زخمی ہیں۔
