گجرات: نوجوان صحافی عامر چوہدری کے چھوٹے بھائی عمران شاہد کی نئی ہنڈا 125موٹرسائیکل دن دیہاڑے چوری کر لی گئی ، صحافی عامر چوہدری کا چھوٹا بھائی عمران شاہد گزشتہ روز ساڑھے چار بجے کے قریب اپنے گھر محلہ طارق آباد بالمقابل جامع مسجد عید گاہ جی ٹی روڈ گجرات کے باہر نئی موٹر سائیکل ہنڈا 125اپلائیڈ فار کھڑی کر کے اندر گیا ، پانچ منٹ بعد موٹر سائیکل سٹارٹ ہونے کی آواز پر باہر نکلا تو نامعلوم چور موٹر سائیکل لیکر فرار ہو چکا تھا ، پولیس چوکی جٹووکل کے اے ایس آئی محمد فیاض نے موقع پر پہنچ کر مدعی عمران شاہد کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
