
صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو مشاورت کے لیے ہنگامی طور پر کراچی طلب کرلیا جس کے بعد وزیراعظم آج رات کراچی پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، لانگ مارچ، عام انتخابات کے انعقاد سمیت مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سرکاری حلقے اس ملاقات کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں جس میں مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں پر بھی بات ہوگی۔ صدر زرداری نے اس موقع پر پارٹی کے اہم رہنماوں کو بھی طلب کرلیا ہے۔
