
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدرمیں ملاقات کی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تینوں بڑوں کی ہونے والی ملاقات میں ملک کی حالیہ سکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرزرداری نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا۔
