
بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے وہ اب بھی اپنے موقف پرقائم ہیں صدر مملکت کو استثنیٰ حاصل ہے۔ سوئس حکام کو خط نہ لکھنے سے توہین عدالت نہیں ہوئی۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا استثنی عہدے کو ملتا ہے کسی شخصیت کو نہیں۔ انہوں نے صدر کو استثنی سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ رمدے کے انٹرویو پر کڑی تنقید کی۔
