
صدر آصف علی زرداری نے ملالہ یوسف زئی کے والد ضیا یوس فزئی کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ ملالہ میری بیٹی ہے اس کاعلاج میری ذمہ داری ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملالہ کے علاج کے تمام اخراجات میں برداشت کرونگا۔
صدر مملکت نے ملالہ کے والد کوتسلی دیتے ہوئے بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
