
وزیراعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے صدر زرداری کی پیشکش پر آدھی مد ت کے لیے وزارت عظمی سنبھالنے سے انکار کر دیا تھا۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نجی دورے پر لندن پہنچے۔ شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ صدر زرداری کی جانب سے وزارت عظمی کی پیشکش ہوئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔ شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تمام ہم خیال جماعتوں سے ن لیگ کے اتحاد کا آپشن کھلا ہے۔
